سابق چئیرمین یوسی بھراج چوہدری مقصودگجرکی ابوظہبی آمد

چوہدری شہبازرشیدریحانیہ نے استقبال کیا

101
ابوظہبی(اردوویکلی):: سابق چئیرمین یوسی بھراج چوہدری مقصود گجر،ریحانیہ برادران چوہدری شہباز رشید ریحانیہ اور چوہدری نوازرشید ریحانیہ کی دعوت پرابوظہبی پہنچ گئے جہاں ضلع ٹانڈہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شہبازرشیدریحانیہ نے ائرپورٹ پراستقبال کیا اور پھول پیش کئیے۔معتبرذرائع کے مطابق اس وقت دبئی میں ضلع گجرات کے معروف سیاسی گھرانے کے چشم وچراغ اورپاکستان مسلم لیگ ق کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی،سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ،سابق ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری خالد اصغرگھرال اورق لیگ کے دیگر کئی ایک رہنما  بھی اس وقت دبئی پہنچ چکے ہیں باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ دبئی میں منعقد ہونے والے ایک بہت بڑے اجتماع میں ٹانڈہ کا معروف اور بااثرسیاسی خاندان  ق لیگ میں شرکت کااعلان  کریگا۔جس سے علاقائی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی متوقع ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }