شاہ محمودقریشی کادبئی ایکسپومیںپاکستانی پویلین کادورہ۔

خیرسگالی کے طورپریواے ای ،سعودی عرب،ترکی،چین،اور اوآئی سی پویلینزکابھی وزٹ

124
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ۔
پویلین آمد پرسفیرپاکستان افضال محمود, قونصل جنرل دبئی حسن افضل خان اور ڈائریکٹر پویلین رضوان طارق نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
 جذبہ خیرسگالی کے طوریواے ای،سعودی عرب،چین،ترکی اور اوآئی سی پویلینزکابھی خصوصی وزٹ
دبئی (اردوویکلی)وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی گزشتہ رات سرکاری دورے پردبئی پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیاطے شدہ شیڈول کے مطابق شاہ محمودقریشی دبئی ایکسپو2020میں آج پاکستانی پویلین پہنچے سفیرپاکستان افضال محمودخاں،قونصل جنرل دبئی حسن افضل خان اورڈائریکٹر پویلین رضوان طارق نے پویلین آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ڈائریکٹر پویلین نے وزیر خارجہ کو پاکستانی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔پویلین کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سیاحت سمیت سات مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہےاب تک دس لاکھ سے زائدلوگ ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کر چکے ہیں۔پاکستان پویلین،اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث، دبئ ایکسپو 2020 میں پہلے 5 پویلینز میں شامل ہے جسے پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھا جا رہا ہےوزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستان پویلین کے دلکش ڈیزائن، خوبصورتی اورجدت کے معیارکو سراہا اور منتظمین کواس کامیابی پر مبارکباد دی۔پاکستانی پویلین کے تفصیلی دورہ کے بعدجذبہ خیرسگالی کے تحت سعودی پویلین کادورہ کیا جہاں سعودی اسٹنٹ کمشنر جنرل حسین حنبزازا نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیاوزیر خارجہ نے سعودی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کو سراہتے ہوئے اسے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا عکاس قرار دیا۔سعودی اسٹنٹ کمشنر جنرل حسین حنبزازا نے سعودی پویلین کا دورہ کرنے اور اسے سراہنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔سعودی پویلین کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دبئی ایکسپو 2020 میں چینی پویلین کا دورہ۔پویلین ڈائریکٹر نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا وزیر خارجہ نے چینی پویلین کے مختلف حصے ملاحظہ کیےوزیر خارجہ نے 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی چینی ٹرین کا ڈیجیٹل ماڈل بھی دیکھا۔وزیر خارجہ نے پویلین میں نمائش کیلئے رکھی گئی مختلف مصنوعات کے ماڈلز کو سراہا
بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دوبئی ایکسپو 2020 میں یو اے ای پویلین کا دورہ۔ڈائریکٹر پویلین یو اے ای و سنیر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا وزیر خارجہ نے پویلین کے مختلف حصے دیکھے اور تاریخی و ثقافتی ورثے کی منفرد نمائش کو سراہا وزیر خارجہ نے ایکسپو 2020 کے کامیاب انعقاد پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کو دلی مبارک باد پیش کی۔یواے ای پویلین کے دورے کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دبئی ایکسپو 2020 میں ترک پویلین کا دورہ ترک پویلین پہنچنے پر ہو اے ای میں ترکی کے سفیر و کمشنر جنرل نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیاوزیر خارجہ نے پویلین کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ترک ثقافت کو منفرد انداز میں اجاگر کرنے اور تاریخی ورثے کی عمدہ نمائش پر ترک حکام کو مبارکباد دی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کی جلد صحت یابی کیلئے دعا و نیک خواہشات کا اظہار کیااوروزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ترک سفیر و کمشنر جنرل نے ترک پویلین آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی او آئی سی پویلین آمد ڈائریکٹر پویلین او آئی سی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیاوزیر خارجہ نے او آئی سی پویلین میں بذریعہ ویڈیو میسج، او آئی سی کے تمام وزرائے خارجہ کو 22-23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی دعوت دی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }