ڈاکٹرقیصرانیس سید کا کمیونٹی ممبران کے ساتھ ظہرانہ
ابوظہبی(ینوزڈیسک)::گزشتہ دنوں چئیرمین پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سید نے عیدالاضحی کی خوشی میں اپنی رہائش گاہ پرکمیونٹی ممبران کے لیئے ایک پرتکلف ظہرانہ کااہتمام کیا جس میں ممتازپاکستانی بزنس مین طارق جاوید قریشی،چوہدری محمداکرام جوڑا،صدرپی بی پی سی محمد نسیم اقبال ،فاروق وڑائچ،محمدتوفیق،چوہدری ارشد سمیت دیگرکمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع پرڈاکٹرقیصرانیس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یواے ای کے قوانین کااحترام کرناچاہیئے ،پاکستانی یواے ای سے دلی محبت رکھتے ہیں کیونکہ یہ ملک ہم اوورسیز پاکستانیوں سمیت دو سو سے زائد یہاں مقیم کمیونٹیز کی دیکھ بھال کرتاہے ہمیں یواے ای نے بہت کچھ دیا،ہمیں چاہییے کہ ہم یہاں رئیل اسٹیٹ کے علاوہ دیگرشعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ یواے ای دنیاکا سب سے بڑا تجارتی ہب ہے ہم اس ملک اورقیادت کے خیرخواہ ہیں اللہ تعالی یہاں کے ہردلعزیزرہنماؤں کوصحت وتندرستی والی درازعمرعطافرمائے آمین
مہمانوں کی تواضع عمدہ اور لذیذکھانوں اورمشروبات سے کی گئی،تمام مہمانوں نے میزبان ڈاکٹرقیصرانیس سید کی خلوص وچاہت سے بھرپورمیزبانی کی تعریف کی اورپرتکلف ظہرانہ کاشکریہ اداکیا۔