بعض تیکنیکی وجوہات کی بنا پر ای پاسپورٹ سروسز کااجرامؤخرکردیاگیاہے(سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی)
نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
بعض تیکنیکی وجوہات کی بنا پر ای پاسپورٹ سروسز کااجرامؤخرکردیاگیاہے(سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی)
ابوظہبی(اردوویکلی)::سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق آج مورخہ20جولائی سے ای پاسپورٹ سروسزکے لیئے درخواستوں کی وصولی کاآغاز ہونا تھا مگر چند ناگریز تکنیکی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر ای پاسپورٹ سروسز کا اجرا تاحکم ثانی مؤخر کر دیاگیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کمیونٹی کوآگاہ کیا جاتا ہے کہ فی الحال پرانے اورروائتی طریقہ کار کے مطابق مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی تجدید اور اجراکاعمل بغیر کسی تعطل کے جاری ہے ۔سفارت خانہ پاکستان پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اور ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیئے سرگرم عمل ہے ۔
کسی بھی ایمرجنسی ؍یا رہنمائی کے لیئے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے فون 024447800پررابطہ کرسکتے ہیں
نیزتازہ ترین اپ ڈیٹس اورمعلومات کے لیئے سفارت خانہ پاکستان کی ویب سائٹ ملاحظہ فرماتے رہیں
