آزاد جموں و کشمیر میں وقت کے ساتھ ہونے والی ترقی عوامی فلاح، بہتر معیارِ زندگی اور معاشی و سماجی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے.
آزاد جموں و کشمیر میں مختلف ادوار کے دوران سڑکوں، پلوں، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور دور دراز علاقوں کو باہم مربوط کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات آج بھی آزاد کشمیر کے عوام کی روزمرہ زندگی میں نمایاں ہیں اور بہتر سفری سہولیات، مواصلاتی رابطوں اور توانائی کی فراہمی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
مظفرآباد اور باغ کو ملانے والی ڈنہ روڈ خطے کے اہم مواصلاتی رابطوں میں شامل ہے، جس سے بڑی آبادی کیلئے آمدورفت اور باہمی رابطے میں بہتری آئی ہے۔
مظفرآباد میں دریائے جہلم پر قائم نلوچھی پل شہر کے مختلف علاقوں کو ملانے والا ایک اہم سفری رابطہ ہے، جو ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔
تحصیل نصیرآباد میں قائم 14.4 میگاواٹ جھینگ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقامی آبی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایسے ترقیاتی منصوبے اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ آزاد جموں و کشمیر میں مسلسل ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچتے ہیں۔