– بول نیوز

60

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسیتھا فیرنانڈو بنگلادیش کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لے کر دوسرے سری لنکن بولر بن گے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایتھا فیرنانڈو نے بنگلادیش کے خلاف پورے ٹیسٹ میچ میں  43.3 اوورز کیے  جن کیں 8 میڈین اوورز بھی شامل تھے،انہوں نے 144 رنز کے عوض 10 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل چمندا واس نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی ہے ،اسیتھا فیرنانڈو کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنت پر مین آف دی میچ کا ایورڈ دیا گیا۔

اس سیریز میں کامیابی کے بعد سری لنکا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }