اب ویزہ اسٹیکرپاسپورٹ پرچسپاں نہیں ہوگا

ویزہ کی تمام تفصیل ایمیریٹس آئی ڈی میں درج ہونگی

174
امارات میں ویزہ(اقامہ) اور ایمیریٹس آئی ڈی اب ایک ہی فارم پر ہوگا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکورٹی نے 11 اپریل 2022 سے متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے رہائشی اسٹیکر کا اجرا معطل اوران کی رہائشی حیثیت کے ثبوت کے لیے متبادل کے طور پر امارات شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے،اس کا مقصد غیر ملکیوں کے لیے صارف خدمات کو بہتر بڑھانا ہے۔ ویزہ اور شناختی کارڈ کی درخواستیں گزشتہ طریقہ کار کے تحت علیحدہ درخواست کی بجائےاب ایک ہی فارم کے ذریعے دی جاسکیں گی جس سے ایک درخواست کے ذریعے رہائشی ویزہ اور شناختی کارڈ کی تجدید کرائی جاسکے گی اس کا مقصد متعلقہ عمل کو بہتر اور جدت دیتے ہوئے  متحدہ عرب امارات کی ورلڈ کلاس خدمات کے وژن کی عکاسی ہے۔
قائم مقام ڈائریکٹر جنرل آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز میجر جنرل سعيد راكان الرشيدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے جدید ترین امارات شناختی کارڈ میں رہائشی اسٹیکر میں درج تمام تفصیلات شامل ہیں جو ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات،کارڈ کی سطح پر ریڈ ایبل ڈیٹا کی موجودگی کے ذریعے افراد کی ذاتی شناخت کو ثابت کرنے میں شناختی کارڈ کے استعمال کی افادیت کو بڑھاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس مدت کے دوران شناختی کارڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے کے لیے عبوری سہولت کو بڑھانا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اتھارٹی نے ایوی ایشن سیکٹر میں متعلقہ حکام کے ساتھ اشتراک عمل کو مضبوط بنایا ہے تاکہ درست رہائشی اجازت نامے رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے والوں کی ملک میں واپسی کے عمل کو آسان بنایا جاسکے تاہم اس سے پہلے ایئر پورٹس پر ہوائی نقل و حمل کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے پلیٹ فارم پر دستیاب پاسپورٹ ریڈرسے اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ ملک میں داخلے کی شرائط کو پورا کیا گیا ہے ۔
اتھارٹی نے بتایا کہ اس کی سمارٹ ایپلی کیشن سے درخواست دینے کی صورت میں ممکنہ طور پر شناختی کارڈ کی الیکٹرانک کاپی حاصل کی جاسکتی ہے، الرشيدی نے بتایا کہ اتھارٹی نے افراد کی رہائشی تفصیلات ایک پرنٹ شدہ فارم کے ذریعے حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری تکنیکی سہولیات تیار کر لی ہیں اس فارم کے لیے اتھارٹی کی سٹیمپ کے ساتھ، اٹھارٹی کی ایپلی کیشن یا ویب سائٹ www.icp.gov.ae، پر سمارٹ سروسز سسٹم کے ذریعے انفرادی اکاونٹس کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے۔الرشيدی نے مزید بتایاکہ اس فیصلے کے نافذ العمل ہونے سے رہائشی کے پاسپورٹ کی وصولی اور حوالگی کی سروس بند ہو جائے گی جو پہلے رہائشی اسٹیکر کی تنصیب کے لیے حاصل کی جاتی تھی۔ اتھارٹی کی رہائش کی تبدیل شدہ مکمل سمارٹ سروسز سے صارفین کی خوشی میں اضافہ اور اجراء اور تجدید کے عمل میں معیاری سہولت لائی گئی ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }