
ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ شروع ہونے کے بعد پاکستان کو پہلی وکٹ حاصل کرنے کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا، فاسٹ بولر حسن علی نے اننگ کے دوسرے اوور میں 5 رنز پر سری لنکن بیٹر کوسال پریرا کو وکٹ کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد سری لنکن بیٹرز نے پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 107 رنز پر پہنچایا جس کے بعد 17.2 اوورز میں پتھم نسانکا 51 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے۔
اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
گزشتہ میچ کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے، پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا جبکہ سری لنکا کو پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔