کترینہ کیف کی والدہ گاؤں میں مشکل زندگی گزارنے پر کیوں مجبور؟ وجہ جانیے

14

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی والدہ سوزین ٹرکوٹ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت کے ایک گاؤں میں سادہ زندگی گزار کر غریب بچوں کی تعلیم کیلئے کام کر رہی ہیں۔

سوزین 2008 میں لندن چھوڑ کر تامل ناڈو منتقل ہو گئی تھیں، جہاں انہوں نے پسماندہ طبقے کے بچوں کی مدد کیلئے فلاحی ادارے ’ریلیف پروجیکٹس انڈیا‘ کے تحت کام شروع کیا۔

Katrina Kaif Honors Her Mother's Influence: How Gratitude Shapes True  Success

بعدازاں 2015 میں انہوں نے ’ماؤنٹین ویو اسکول‘ قائم کیا، جو ابتدا میں 30 سے بھی کم بچوں کیلئے نرسری تھا تاہم اب یہاں 300 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Katrina Celebrates Mum's Birthday - Rediff.com

کترینہ کیف کے مطابق ان کی والدہ ایسے علاقے میں رہتی ہیں جہاں طویل دورانیے تک بجلی اور بعض اوقات انٹرنیٹ بھی دستیاب نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ کئی مرتبہ والدہ سے ویڈیو کال بھی نہیں کر پاتیں۔

Katrina Kaif is her mama's pet: Check out the actress adorable posts for her  mother | People News | Zee News

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے یہ مشکل طرزِ زندگی اپنی مرضی سے دوسروں کی مدد کیلئے اختیار کیا ہے۔

کترینہ بھی اپنی والدہ کے فلاحی کاموں کی مالی معاونت کرتی ہیں جبکہ یہ ادارہ اب تامل ناڈو کے 25 دیہات میں تعلیم، خواتین کی فلاح اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }