آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی پیشکش متعارف!

11

موبائل نیٹورک کمپنی ٹی-موبائل نے امریکا میں صارفین کے لیے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی پیشکش متعارف کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو ایکسپیرئنس بِیانڈ پلان اختیار کرنا ہوگا۔ نئے صارفین اپنا موجودہ موبائل نمبر ٹی-موبائل پر منتقل کر کے اس آفر کے اہل ہوسکتے ہیں جبکہ موجودہ صارفین کسی بھی حالت میں موجود اہل فون کو ٹریڈ اِن کرکے بھی آئی فون 18 پرو حاصل کرسکتے ہیں۔

آفر کے تحت فون کی مکمل رعایت 36 ماہانہ کریڈٹس کی صورت میں دی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ صارف کو تین سال تک ٹی-موبائل کے متعلقہ پلان پر برقرار رہنا ہوگا تاکہ تمام کریڈٹس حاصل کیے جاسکیں۔

تاہم، فون کی مکمل قیمت پر مقامی سیلز ٹیکس پیشگی ادا کرنا ہوگا جبکہ ہر لائن کے لیے 35 ڈالر ڈیوائس کنکشن فیس بھی وصول کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ پیشکش صرف امریکی صارفین کے لیے ہے اور دیگر ممالک میں اس آفر کی دستیابی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }