سال 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کو شوٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے۔
پاکستان 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیارہے جبکہ پاکستان کو پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں شوٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے۔
سیکرٹری ایسوسی ایشن آف پاکستان رائفل رضی احمد کا کہنا ہے کہ ایشین شوٹنگ کنفرڈیشن نے پاکستان کو میزبانی کے لیے خط لکھ دیا ہے جبکہ پاکستان پہلی مرتبہ ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور ایران بھی اس ایونٹ کی میزبانی کے لیے امیدوار تھے لیکن پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایکزیکٹیو کمیٹی نے میزبانی پاکستان کو دی ہے۔
انہون نے کہا کہ شوٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے بھارت سمیت 25 ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی جبکہ ایونٹ کا انعقاد اگلے سال مارچ میں ہوگا۔