مکہ دفاعی معاہدے میں اہم پیش رفت، سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

17

ریاض:

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام اور سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق منگل کو ریاض میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بحری آمدورفت کی آزادی اور تحفظ کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے آبنائے ہرمز میں حالات کو 28 فروری سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جبکہ بحری جہازوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کا خیرمقدم کیا گیا۔

کابینہ نے مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جس کے ساتھ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین دفاعی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے۔

اجلاس میں سمندری راستوں کے تحفظ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور کو اہمیت دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }