شاہد آفریدی نے ریسٹورنٹ کھول لیا
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دبئی میں ریسٹورنٹ کھول لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹ کے بعد ہوٹل کی صنعت میں بھی قدم رکھتے ہوئے دبئی میں ریسٹورنٹ کھول لیا ہے۔
Thank you for such an overwhelming response.#laladarbar #koinahiissjaisa #shahidafridi #afridi10 #opennow #newjourney #desi #restaurant #internationalcity #uae #dubai #grandlaunch pic.twitter.com/rBcgne8y2J
— Lala Darbar (@LalaDarbarOfcl) May 23, 2022
Advertisement
شاہد آفریدی نے اپنے ریسٹورنٹ کا نام لالہ دربار رکھا ہے جو کہ دیسی کھانوں پر مبنی چین ہے جبکہ اس ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز دبئی میں ہی منعقد ہوئی تھی۔
افتتاحی تقریب سے قبل لالہ درباد کے آفیشل اکاؤنٹ سے شاہد آفریدی کی ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے تصویر کو بھی شیئر کیا گیا تھا جس میں انہیں مٹن شنواری کڑاہی کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Shahid Afridi at his Restaurant – Lala Darbar. Enjoying Mutton Shinwari Karahi
Grand Opening today (May 22nd, Sunday) at 5pm. Meet & Greet with Shahid Afridi himself. pic.twitter.com/5c4k0cqT9S
— Lala Darbar (@LalaDarbarOfcl) May 22, 2022
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایڈمن نے لکھا کہ اگر کوئی شاہد آفریدی سے ملنا چاہتا ہے تو فوری گرینڈ اوپننگ میں پہنچ جائے۔
شاہد آفریدی کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایپرن پہنے ٹماٹر کاٹتے ہوئے ویڈیو کو شیئر کیا تھا۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ جلد ایک بڑا اعلان کیا جائے گا، ذائقہ دار پکوان سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔