نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو خط لکھ کر سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کے روٹ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا۔
لیاقت بلوچ نے خط میں کہا کہ لاہور، نارنگ اور نارووال کے عوام سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کے روٹ کو توسیع دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کو نارووال سے لاہور تک توسیع دینے سے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور انہیں آمدورفت میں آسانی ہوگی۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ ریلوے کے نارووال سیکشن پر طویل عرصے سے بند شہسوار ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ٹرین سروسز میں بہتری اور روٹس میں توسیع سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔