سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی، فی تولہ نرخ کیا ہوگئے؟

5

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کی کمی سے 4ہزار 161ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 38ہزار 636روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے کی کمی سے 3لاکھ 76ہزار 059 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 50سینٹس کی کمی سے 60ڈالر 50سینٹس کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 6ہزار 528روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کی کمی سے 5ہزار 596 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }