جنسی ہراسانی کی شکایات پر بھارتی ہاکی آفیشل کو ایشین گیمز سے واپس بھیج دیا گیا

11

بھارتی ہاکی امپائر اور ٹیکنیکل آفیشل گُرِندر سنگھ سنگھا کو ایشین گیمز کے دوران مبینہ جنسی ہراسانی کی شکایات سامنے آنے کے بعد جاپان سے بھارت واپس بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگویا میں قیام کے دوران ان پر ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہاکی عہدیدار اور ہوٹل کی ایک ملازمہ کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے گئے۔

ہاکی انڈیا کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ملائیشین خاتون عہدیدار کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد سنگھا کو دو روز قبل بھارت واپس بھیجا گیا۔ عہدیدار کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کی تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ان کے خلاف مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہاکی انڈیا کے عہدیدار نے کہا کہ اگر اے ایچ ایف کی رپورٹ میں سنگھا کو قصوروار قرار دیا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق 2025 میں رانچی میں ہاکی انڈیا لیگ کے دوران بھی ایک خاتون امپائر نے سنگھا کے خلاف شکایت کی تھی۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی، تاہم اسے ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }