افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم کی کپتانی کرنا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے اسٹار نے یہ ریمارکس آئی پی ایل کے جاری ایڈیشن میں اپنی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو چنئی سپر کنگز کے خلاف فتح دلانے کے بعد کہے۔
یہ راشد کا پہلا کپتانی کا دور تھا کیونکہ باقاعدہ کپتان ہاردک پانڈیا کمر کی سختی کے ساتھ میچ سے باہر ہو گئے۔
23 سالہ نوجوان بلے سے چمکا جب اس نے 21 گیندوں پر 40 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔ اس کے بعد آل راؤنڈر انسٹاگرام پر گئے اور میدان میں شاندار مظاہرہ کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی کرنا میرا ہمیشہ سے ایک خواب تھا ایک خواب جسے میں پورا کرنے میں کامیاب ہوا اور میں ہمیشہ اللہ کا شکر گزار رہوں گا۔
راشد خان نے کہا کہ میں گجرات ٹائٹنز کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے بطور کپتان میری پہلی جیت میں کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ گجرات اس وقت آئی پی ایل 2022 پوائنٹس ٹیبل میں اپنے چھ میچوں میں سے پانچ جیت کر سرفہرست ہے۔