ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد جلد بڑھائے جانے کا امکان

13

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے عندیہ دیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں تک وسعت دینے کا منصوبہ جلد حقیقت بن سکتا ہے۔

ٹوڈ گرین برگ کے مطابق 2029-31 کے اگلے سائیکل میں تمام ٹیسٹ کھیلنے والی اقوام کو موقع دینے کے لیے فارمیٹ میں تبدیلی پر غور جاری ہے جس میں زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

2019 میں شروع ہونے والی موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور دو سال کے دوران چھ ٹیسٹ سیریز کھیلتی ہیں۔

نئے ماڈل میں ایک میچ پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کو بھی چیمپئن شپ کا حصہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے جس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔

گرین برگ نے خبردار کیا کہ طویل مدت میں ٹیسٹ کرکٹ کو مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ کئی ممالک کے لیے ریڈ بال کرکٹ کا ڈھانچہ برقرار رکھنا مہنگا ہوتا جارہا ہے۔

ان کے مطابق مستقبل میں کچھ ممالک کو ہوم سیریز کم کرکے زیادہ ٹیسٹ بیرون ملک کھیلنے پڑ سکتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا مستقبل میں جنوبی افریقا کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا خواہاں ہے تاہم دونوں ممالک کے مصروف شیڈول کے باعث یہ آسان نہیں ہے۔

پاکستان کو بھی آسٹریلیا طویل سیریز کے لیے ممکنہ حریف سمجھتا ہے۔

دریں اثنا، ون ڈے کرکٹ کو مزید بامقصد بنانے کے لیے آئی سی سی کی سطح پر نئے ٹورنامنٹس اور مختلف فارمیٹس پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }