استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں بڑا اضافہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس بلالیا

13

اسلام آباد:

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے اور مقامی مینوفیکچررز کے تحفظات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ وزیراعظم اس حوالے سے اہم احکامات بھی جاری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکا کو ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے تازہ اعداد و شمار پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر 2026 میں پاکستان نے 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں، جبکہ مئی 2026 میں صرف 48 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر مقامی مینوفیکچررز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی مینوفیکچررز کا مؤقف ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی درآمد سے مقامی آٹو انڈسٹری متاثر ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹو سیکٹر کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا، جبکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }