برطانوی وزیراعظم 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

73

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم مغربی ریاست گجرات  سے دو روزہ دورے کا آغاز کرتے ہوئے وہ جمعہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی، ساتھ ہی بورس جانسن بھارت کی روس سے تعلقات کو ختم کرنے کی بھی بات کریں گے۔

بھارت کی وزیر اعظم مودی نے یوکرین کی صورتحال کو “انتہائی تشویشناک” قرار دیا ہے اور دونوں فریقوں سے امن کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ مودی نے اب تک صدر جو بائیڈن اور دیگر کی جانب سے روسی تیل اور گیس کی درآمدات کو روکنے کے لیے دباؤ کا ٹھنڈا جواب دیا ہے۔

جبکہ بھارت روس سے بہت کم تیل حاصل کرتا ہے، لیکن اب بھارت نے  خریداریوں میں تیزی لائی ہے اور گزشتہ ماہ 3 ملین بیرل خام تیل خریدا ہے اور حال ہی میں اس نے جدید روسی فضائی دفاعی نظام خریدا ہے۔

جانسن کے ترجمان میکس بلین نے کہا کہ برطانیہ بورس جانسن آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت میں پیشرفت پر بھی زور دیں گے، اور برطانیہ دفاعی خریداری اور توانائی کے متبادل اختیارات فراہم کرنے کے لیے بھارت کو پیشکش کرےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }