ہالینڈ کے کوچ ریان کیمپبل کی حالت تشویشناک

42

سابق کرکٹر نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کوچ ریان کیمپبل کوما سے باہر آنے کے بعد اب انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریان کیمپبل کی صحت سے متعلق ان کی فیملی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کی حالت کو تشویشناک بتایا گیا اور کہا گیا ہے کہ انہیں ڈاکٹر نے پُرسکون رہنے کی ادویات دی ہیں۔

ریان کیمپبل تین روز قبل گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کوما چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہالینڈ کے کوچ ریان کیمپبل کوما سے باہرآگئے

ہالینڈ کے موجودہ ہیڈ کوچ ریان کیمبل ہفتے کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد لندن کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں۔

واضح رہے کہ ریان کیمپبل نےآسٹریلیا اورہانگ کانگ کی جانب سےانٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی۔

ہیڈ کوچ ریان کیمبل نے 44 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں ہانگ کانگ کی نمائندگی کی اور معمر ترین کرکٹر قرار پائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }