پوپ فرانسس کی غزہ کے تنازع کو فوری روکنے اور جنگ بندی کی اپیل

72
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کے تنازع کو فوری روکنے اور جنگ بندی کی اپیل کردی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں لوگوں کی جانوں کے زیاں کی سنگین صورتحال ہے۔ 

پوپ فرانسس نے اس موقع پر کہا کہ آپ سے اللّٰہ کے نام پر جنگ بند کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ 

انکا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ بچوں کے بارے میں سوچو، جنگ کا شکار بچوں کا مستقبل ختم کیا جا رہا ہے۔ 

پوپ فرانسس نے کہا امید ہے زخمیوں کے تحفظ اور غزہ میں امداد پہنچانے کیلیے کام کیا جائے گا۔ 

پوپ فرانسس نے مزید کہا امید ہے تنازع پھیلنے سے محفوظ رہنے کے لیے کام کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }