بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے ٹائٹل کی فیصلہ کن جنگ احمد آباد میں ہو گی۔
بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ آئی پی ایل 2022 کا ٹائٹل مقابلہ احمد آباد میں کھیلا جائے گا، جو دوسرے پلے آف کی بھی میزبانی کرے گا۔ کولکتہ دیگر دو پلے آف کی میزبانی کرے گا۔
بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کا فائنل 29 مئی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اسٹیڈیم 27 مئی کو دوسرے پلے آف کی میزبانی بھی کرے گا جبکہ دیگر دو ناک آؤٹ اسٹیج گیمز 24 اور 26 مئی کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچ شائقین کی بھرپور حاضری کے ساتھ کھیلے جائیں گے۔
جہاں تک مردوں کے آئی پی ایل کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچوں کا تعلق ہے، یہ کولکتہ اور احمد آباد میں منعقد کیے جائیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ کونس کے آج ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ 22 مئی کو لیگ ختم ہونے کے بعد کھیلے جانے والے میچوں کے لیے سو فیصد حاضری کی اجازت ہوگی.
ہندوستانی کرکٹ گورننگ باڈی کے سربراہ نے مزید کہا کہ تین ٹیموں پر مشتمل ویمنز چیلنجر 24 سے 28 مئی تک لکھنؤ میں منعقد ہوگا۔
گنگولی نے میڈیا کو بتایا کہ ویمنز چیلنجر سیریز 24-28 مئی کے درمیان لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی.