ذہنی مریض نے پورے خاندان کو کمرے میں بند کرکے زندہ جلا دیا

47

سعودی عرب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کمرے میں بند کر کے زندہ جلا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ قطیف گورنری کے شہر صفوی میں افطاری سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔

پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خاندان ہی کے ایک فرد کا اقدام تھا جس نے اپنی ہی فیملی جس میں ماں، باپ، اور نوجوان لڑکا، لڑکی شامل ہیں کو ایک کمرے میں بند کیا اور زندہ جلا دیا۔

جمعرات کو پیش آنے والے اس دہشت زدہ کر دینے والے واقعے کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولسی حکام کے مطابق ملزم خود بھی آگ لگنے سے معمولی طور پر متاثر ہے، تاہم پولیس کی موجودگی میں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 30 سال کے قریب ہے اور وہ نفسیاتی عوارض کا شکار لگ رہا ہے۔

پولسی رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاندان کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کیا اور ان کے باہر نکلنے کے تمام راستے بند کردیے۔

پھر ملزم نے انہیں آگ لگا دی، آگ میں جھلس جانے کے باعث تمام افراد کی لاشیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاندان کے مقتول افراد کی آہ و بکا پر بھی دھیان نہیں دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }