آئی پی ایل: ویرات کوہلی مسلسل دوسری مرتبہ صفر پر آؤٹ

50

آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کرنے والے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی مسلسل دوسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں جس میں بھی ان کی پرفارمنس کوئی خاص نہیں ہے۔

جمعہ کو رائل چیلنجر بنگلور کا مقابلہ سن رائزز حیدر آباد سے ہوا جس میں ویرات کوہلی صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ مسلسل دوسری مرتبہ ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

اس میچ میں رائل چیلنجر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 رنز کا ہدف دیا تھا جو کو حیدر آباد نے 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا تھا جبکہ اس میچ میں ویرات کوہلی دیپک ہودا کی گیند پر آسان کیچ دے بیٹھے تھے۔

اس سے قبل منگل کو لکھنئو سپر جائنٹس کے خلاف کھیلتے ہوئے بھی ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس میچ میں انہیں دشمانتھا چمیرہ نے آؤٹ کیا تھا جبکہ ان کا کیچ کے ایل راہول نے پکڑا تھا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کوئی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ انہوں نے اب تک کوئی نصف سنچری بھی اسکور نہیں کی ہے۔

ویرات کوہلی کا شمار بھارتی کرکٹ ٹیم میں اے پلس کیٹیگری میں آتا ہے جس میں کھلاڑی کو سب سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }