سرے کاؤنٹی کلب نے تین میچوں کے لئے کیوی آل راؤنڈر سے معاہدہ کر لیا

44

سرے نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈہوم کو اپنے اگلے تین کاؤنٹی چیمپیئن شپ گیمز کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی سائن کیا ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے اپنے ملک کے لیے 28 ٹیسٹ اور 86 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں۔

وہ ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز کیمار روچ کی جگہ کاؤنٹی کے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر لیں گے، جو گزشتہ ہفتے ہیمپشائر کے خلاف ہیمسٹرنگ میں زخمی ہونے کے بعد گھر چلے گئے تھے۔

ڈی گرینڈہوم گلوسٹر شائر، نارتھمپٹن ​​شائر اور کینٹ کے خلاف کھیلوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کلب کی ویب سائٹ کو بتایا میں برطانیہ جانے، سرے کے لڑکوں میں شامل ہونے اور کاؤنٹی چیمپئن شپ کے چند کھیلوں میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔”

زمبابوے میں پیدا ہونے والے ڈی گرینڈہوم 2019 کے ورلڈ کپ میں کیوی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تھے اور فائنل میں نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

کیوی آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈہوم گزشتہ سال دی ہنڈریڈ کے افتتاحی ایڈیشن میں وارکشائر اور ہیمپشائر کے ساتھ ساتھ سدرن بریو کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }