مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو 1000روز گزر گئے

115

بھارت کے زیر قبضہ علاقے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو 1000روز گزر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں فوجی محاصرہ 1000 دنوں سے تجاوز کر گیا ہے۔

 بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کی خصوصی متنازع حیثیت کو فوجی طاقت سے ختم کردیا تھا۔

فوجی محاصرے کو 1000 روز مکمل ہونے پر   پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام بھارت  کے خلاف احتجاجی دھرنے    اور  ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین  نے بھارت مخالف بینرز اٹھا  رکھے تھے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 بھارت مخالف مظاہرین نے مرکزی شاہراہ پر برہان وانی شہید چوک تک مارچ کیا۔

واضح رہے کہ  بھارت نے 5 اگست 2019 سے اب تک کشمیری عوام کے تمام انسانی، سماجی، سیاسی ، مذہبی اور سماجی حقوق معطل کیے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }