وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ سے متحدہ عرب امارات روانہ

آج رات ولی عہدابوظہبی عزت مآب شیخ محمدبن زایدآلنہیان سے ملاقات کریں گے

169
وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
ولی عہد ابوظہبی عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے آج رات ملاقات کریں گے۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::۔وزیراعظم محمد شہباز شریف مملکت سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آج متحدہ عرب امارات  کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈراور ولی عہدابوظہبی شیخ محمد بن زاید بن سلطان آل نہیان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں فریقین پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے رات 9 بجے ملاقات ہوگی ۔یاد رہے وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ  تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے ۔، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔عرب نیوز کو دیے گئےایک انٹرویومیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ  کئی دہائیوں سے ہے، دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں ،ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنےخصوصی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک نئے اور غیرروایتی شعبوں کی تلاش پر کام کر رہے ہیں ۔ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا،بعد ازاں وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،پرنس محمدبن سلمان سے ملاقات میں وفاقی وزرا بلاول زرداری بھٹو، مفتاح اسماعیل، خواجہ محمد آصف، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، چودھری سالک حسین، محسن داوڑ،اورمولانا طاہرمحمد اشرفی بھی موجود تھے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }