سابق کپتان نے شاہین کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شرکت پر سوال اٹھایا

108

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے شاہین شاہ آفریدی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شرکت پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ‘غیر ضروری’ قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا یوٹیوب چینل کرکٹ باز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پریمیئر پیسر کو پاکستان کے مصروف بین الاقوامی شیڈول سے پہلے اپنے جسم کو آرام دینے کی کوشش کرنا چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین تینوں فارمیٹس میں ہمارے واحد بہترین باؤلر ہیں، بلاشبہ شاہین آفریدی کا سال کامیاب رہا ہے لیکن یہ ایک چیلنجنگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا لیکن کاؤنٹی کرکٹ ان کے لیے مثالی نہیں ہے کیونکہ وہ کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو انگلینڈ میں گیند بازی کرنا نہیں جانتا ہو تو ایسے بولر کو جلانے کا خطرہ کیوں لیں جب خاص طور پر اسے آرام کی ضرورت ہو۔

ایک سال میں دو ورلڈ کپ آنے والے ہیں جس میں سے ایک ٹیسٹ چیمپئن شپ اور دوسرا ایشیا کپ ہے جو کہ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہیں، کاؤنٹی کرکٹ کی اس کے مقابلے میں کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کھلاڑیوں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے بجائے آرام کا فیصلہ کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ان کے مالی نقصان کا ازالہ کرنا چاہیے اور اگر کوئی مالی نقصان ہوتا ہے تو پی سی بی کو اس کی تلافی بھی کرنی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }