پی ایس ایل فرنچائزز جونیئر لیگ کے معاملے پر تقسیم

67

پی ایس ایل فرنچائزز جونیئر لیگ کے معاملے پر دو کشتیوں میں سوار دکھائی دیتی ہیں کیونکہ تین فرنچائزز نے دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تین فرنچائزز نے پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرد ہے جس کے بعد پی ایس ایل فرنچائزز وکٹ کے دونوں جانب کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس سے قبل فرنچائزز نے پاکستان جونیئر لیگ کو پی ایس ایل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو خط بھی لکھنا تھا۔

فرنچائزز نے جونیئر لیگ کے اعلان سے قبل ان کو اعتماد میں نہ لینے پر برہمی کا بھی اظہار کیا تھا تاہم اب مالکان ایک پیج پر دکھائی نہیں دے رہے ہیں

اس حوالے سے ٹیم مالکان کی جانب سے ایک ورچوئل میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں انہوں نے ممکنہ مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دوسری پارٹیاں آگے آئی اور ٹیمیں خریدیں تو یہ مستقبل میں ان کے برانڈ کو متاثر کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جو یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کے درمیان 19 میچز کروائے جائیں گے جبکہ یہ تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }