"گھوسٹ آف کیف” اصلی ہے یا نہیں؟ یوکرینی فضائیہ کا بڑا انکشاف

83

یوکرین کی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ گھوسٹ آف کیف (کیف کا بھوت) نامی پائلٹ افسانوی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

گھوسٹ آف کیف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یوکرین کا فائٹر پائلٹ تھا جو مبینہ طور پر تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے پرانے ہتھیاروں کے ساتھ جنگ کے ابتدائی مراحل میں 40 روسی جنگی طیاروں کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔

مذکورہ پائلٹ کا ناما سٹیپن ترابالکا بتایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ مبینہ طور پر 14 مارچ کو کارروائی میں مارا گیا تھا۔

تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ جھوٹ تھا۔

یوکرین کی فضائیہ نے اتوار یکم مئی کو کئے گئے ٹویٹ میں کہا کہ “گھوسٹ آف کیف کی موت کے بارے میں معلومات غلط ہیں۔ وہ زندہ ہے، یہ ٹیکٹیکل ایوی ایشن بریگیڈ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ پائلٹوں کی اجتماعی روح کو مجسم کرتا ہے جو کامیابی سے کیف اور خطے کا دفاع کر رہے ہیں۔”

یوکرینی فضائیہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ “گھوسٹ آف کیف ایک سپر ہیرو لیجنڈ ہے جس کا کردار یوکرینیوں نے تخلیق کیا تھا۔”

دوسرے لفظوں میں، گھوسٹ آف کیف صرف ایک خیال ہے، کوئی فرد نہیں۔

ٹویٹر صارفین نے مذکورہ خیال کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “کاش لوگ کہانی سنانے اور افسانے کی اہمیت کو سمجھ سکتے۔”

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، “کیف کا بھوت روسی پائلٹوں کے ذہنوں میں بسا ہوا ہے۔”

جبکہ ایک اور نے طنزیہ لکھا، “بھوت زندہ رہتا ہے، حملہ آوروں کے دلوں میں خوف پھیلاتا ہے جو اسے کبھی بھی آتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے جب تک کہ وہ خود بھوت نہ بن جائیں۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }