شیخ خلیفہ بن زایدآل نہیان انتقال کرگئے(اناللہ واناالیہ راجعون)

پاکستان ایک مخلص محسن سے محروم ہوگیا

144
صدرمتحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زایدآل نہیان انتقال کرگئے
(اناللہ واناالیہ راجعون)
پاکستان ایک عظیم ہمدرد دوست سے محروم ہوگیا
متحدہ عرب امارات کا چالیس روزہ قومی سوگ منانے کااعلان۔
حکومت پاکستان نے بھی خلیفہ بن زاید آلنہیان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
ابوظہبی(اردوویکلی)::وزارت صدارتی امورمتحدہ عرب امارات  نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آلنھیان کی وفات پر متحدہ عرب امارات کے عوام، عرب اور اسلامی ممالک اور دنیا سے سوگ کا اظہار کیا ہے، شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان ، 13 مئی 2022 بروزجمعۃ المبارک انتقال کرگئے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ انہیں ابدی سکون عطا فرمائے اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو صبر اور سکون عطا کرے۔وزارت نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات آج سے 40 روزہ قومی سوگ منائے گا جس میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزارت نے مزید کہا کہ تمام وزارتوں، محکموں اور وفاقی، مقامی اور نجی اداروں میں ہفتہ 14 مئی سے تین دن کے لیے کام معطل رہے گا۔ جومنگل17 مئی سے بحال ہو گا صدرمتحدہ عرب امارات کے انتقال پر پاکستان میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیاگیاہے۔شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان کے انتقال پر 13 سے 15 مئی تک 3 دن کیلئے قومی پرچم سرنگوں رہے گا
صدرپاکستان عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف ،پاکستان کی تمام سیاسی ،سماجی شخصیات اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید آلنہیان کے انتقال پرمتحدہ عرب امارات کی حکومت ،آلنہیان خاندان اور عوام سے دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا پاکستان ایک عظیم دوست اور متحدہ عرب امارات ایک بلندپایہ عظیم دانشمند رہنما سے محروم ہو گیا۔
یاد رہے شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان نے73 سال کی عمر میں فوت ہوئے،وہ 1948 میں پیدا ہوئے تھے۔شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان یو اے ای کے دوسرے صدر اور بانی متحدہ عرب امارات شیخ زاید بن سلطان آلنہیان (مرحوم)کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان نے یو اے ای کے لیے پہلا اسٹریٹجک منصوبہ بنایا۔شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان کے دور میں یو اے ای نے تیز رفتار ترقی دیکھی۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انہوں نے یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا وہ پاکستان اورپاکستانیوں سے خصوصی محبت رکھتے تھے شیخ خلیفہ بن زاید فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان میں متعددکثیر لاگتی قابل ذکرفلاحی ،رفاہی ،تعمیراتی اورترقیاتی منصوبے پایہ تکیمل کوپہنچے وہ ایک مدبراورمثبت سوچ رکھنے والی عظیم شخصیت تھے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }