اومان جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

65

اومان جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، اومان نے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کردیں۔

اومان سی اے اے اومان جانے والے تمام مسافروں اور ایئرلاینز کو تحریری طور آگاہ کردیا ہے جبکہ اومان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

اومان سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اومان کی کورونا وائرس سے متعلق  سپریم کمیٹی نے اومان میں تمام کورونا پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دو سال سے اومان میں سخت پابندیاں عائد تھیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }