آسٹریلیا انتخابات، قدامت پسند پارٹی کو شکست، نئے وزیراعظم کل حلف اٹھائیں گے

49

آسٹریلیا میں ہونے والے قومی انتخابات میں تقریباً ایک عشرے سے اقتدار میں چلے آ رہے قدامت پسندوں کو شکست ہو گئی ہے۔ یہ پارلیمانی انتخابات مرکز سے بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی لیبر پارٹی نے جیت لیے۔

کُل ڈالے گئے ووٹوں میں سے دو تہائی کی گنتی کے بعد ہی واضح ہو گیا کہ اب تک اپوزیشن کی قیادت کرنے والے لیبر پارٹی کے رہنما انتھونی ایلبانیز ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے تاہم ان کی جماعت کو ابھی تک پارلیمنٹ میں قطعی اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب ان انتخابات میں اب تک وزیراعظم چلے آ رہے اسکاٹ موریسن کی دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی جماعت کی حمایت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آسٹریلیا میں پارلیمانی انتخابات جیتنے والی جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے آئندہ وزیراعظم انتھونی ایلبانیز کل پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ان انتخابات میں گزشتہ ایک دہائی سے اقتدار میں رہنے والے قدامت پسند پارٹی کی شکست کے ساتھ 59 سالہ انتھونی ایلبانیز کی لیبر پارٹی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھری ہے۔

Advertisement

کامیاب ہونے والے لیبر پارٹی کے رہنما انتھونی ایلبانیز نے آج اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں سیاست کو بدل دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اب تحفظ ماحولیات کے حوالے سے بھی اپنی سیاست بہت بہتر بنائے گا جبکہ اقوام عالم کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی بہتر کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }