انتہا پسند ہندو جماعت نے ہر بھارتی شہری کو ہندو قرار دے دیا
انتہا پسند ہندو جماعت آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے بھارت میں رہنے والے ہر شہری کو ہندو قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر امبیکاپورمیں کارکنان سے خطاب کیا۔
اس خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام بھارتیوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی اپنی رسومات تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔
موہن بھگوت کا کہنا تھا کہ 1925 میں جب آر ایس ایس کی بنیاد رکھی گئی، ہم تب سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت کا ہر شہری ہندو ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد آر ایس ایس نے بھارت کو ہندو رہاست میں تبدیل کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
Advertisement