دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست، سیریز سری لنکا کے نام

56

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو جیت کے لیے 29 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے 3 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

اوشادا فرنانڈو  21 اور کپتان دیموتھ کرونا رتنے 7 رنز بنا کر ناقابل  شکست رہے۔

بنگلادیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 169 رزن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔شکیب الحسن 58 اور لٹن داس 52 رنز بناکر نمایاں رہے تھےجبکہ مشفق الرحیم 23 اور محمود الحسن جوئے 15 رنز بناسکے۔

ان کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا ۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کی جانب سے چمندا واس کے بعد ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے دوسرے فاسٹ بولر بن گئے۔

کسوتھ راجیتھا نے 2 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز بنائے تھے۔ مشفق الرحیم نے ناقابل شکست 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ لٹن داس نے 141 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے کسون راجیتھا نے 5 اور اسیتھا فرنانڈو نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سری لنکن نے ٹیم نے پہلی اننگز میں 506 رنز بنائے تھے۔اینجلو میتھیوز 145 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے جبکہ دنیش چندیمل نے 124 ، کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے 80 اور اوشادا فرنانڈو نے 57 رنز بنائے تھے۔

بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 اور عبادت حسین نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس فتح کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-1 سے سری لنکا کے نام ہوگئی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }