چیف آف دی ایئر اسٹاف خیبر کپ ٹرافی عقیل خان نے اپنے نام کرلی

73

پی اے ایف آفیسرز میس اسلام آباد میں منعقدہ 39 ویں چیف آف دی ایئر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئن شپ -2022 کی ٹرافی پاکستانی نمبر ون عقیل خان نے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے، بوائز انڈر- 18 میں کوالیفائر مہاتیر محمد نے ٹاپ سیڈ سمیع زیب کو سنسنی خیز فائنل میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کرچیمپئن شپ جیت لی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ انڈر- 12 میں حمزہ علی رضوان نے فائنل میچ میں زوہیب افضل ملک کو 4-2 اور 4-1 سے شکست دی، مردوں کے ڈبلز کے فائنل مقابلوں میں عقیل خان اور محمد عابد نے محمد شعیب اور برکت اللہ کو 6-3 اور 7 – 6 سے شکست دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے جیتنے والے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }