آئی پی ایل فائنل:شعیب اختر کا دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

71

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو امید ہے کہ راجستھان رائلز آئی پی ایل 2022 کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر شین وارن کو خراج تحسین پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق  شین وارن نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں راجستھان رائلز کو اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل دلایا تھا۔

کرکٹ کے عظیم  لیگ اسپنر اس سال مارچ میں 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

شعیب اختر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے کوئی نئی ٹیم چاہتے ہیں، کیونکہ گجرات ٹائٹنز ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا ایڈیشن کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجھستان  کو 14 سال بعد فائنل میں پہنچنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا، میں بھی ہمیشہ چاہتا تھا کہ نئی ٹیموں میں سے کوئی ایک جیت جائے کیونکہ وہ بہت اچھا کھیلےمیں گجرات کے ساتھ جاؤں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ٹورنامنٹ میں دو بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں جہاں دونوں موقعوں پر گجرات ٹائٹنز نے فتح حاصل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }