دلقیر سلمان کو مغلظات والے مکالموں میں مشکل ہوئی، پوجا گور

22

دلقیر سلمان کو مغلظات والے مکالموں میں مشکل ہوئی، پوجا گور

اداکارہ پوجا گور کا کہنا ہے کہ دلقیر سلمان کو ‘گنز اینڈ گلاب’ کی عکسبندی کے دوران مغلظات والے مکالمے ادا کرنے میں بہت مشکل پیش آئی تھی۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوجا نے کہا کہ سیٹ پر جب وہ گالیاں بکتے ہوئے اٹکتے تو دیگر افراد ان کا تلفظ درست کرواتے۔

اداکارہ نے کہا کہ دلقیر کے منہ سے گالی بھی بری نہیں لگ رہی تھی، وہ اتنی مٹھاس سے گالیاں بک رہے تھے کہ اچھے لگ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی گالی دے رہا ہے لیکن لگ نہیں رہا کہ وہ گالی دے رہا ہے، یہ اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے، یہ بہت دلچسپ مرحلہ تھا۔

پوجا نے کہا کہ دلقیر ایک خوشگوار شخصیت کے مالک ہیں، ان کے اردگرد رہتے ہوئے آپ بہت پرسکون رہ سکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دلقیر اپنے اسٹاف اور سیٹ پر موجود دوسرے لوگوں سے بہت خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم سیٹ پر تھے تو ریہرسل سے پہلے بہت سی باتیں کیں، پھر ریہرسل کی اور یہ محسوس ہوا کہ ہم مکمل طور پر مکالموں اور مناظر کو یاد کرچکے ہیں، یہ خود بخود ہوگیا۔

پوجا گور نے مزید کہا کہ دلقیر بہت اچھے اور فطری طور پر اداکار ہیں، جب وہ اداکاری کرتے ہیں تو انہیں زیادہ کوشش نہیں کرنی پڑتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }