گلگت بلتستان کے سب سے بڑی پولو فیسٹیول کی ٹرافی گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے نام

185

گلگت بلتستان کے سب سے بڑی پولو فیسٹیول کی ٹرافی گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے نام

گلگت بلتستان کے سب سے بڑے پولو فیسٹیول کی ٹرافی گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے  اپنے نام کرلی ہے۔

روایتی موسیقی کے آلات پر رقص کرتے ہوئے بہار کی آمد پر بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ پولو کے میگا فیسٹیول کے لئے شائقین کی بڑی تعداد گلگت بلتستان بھر سے شاہی پولو گراؤنڈ میں جمع ہیں۔ 16 روز سے جاری پولو مقابلوں میں گلگت بلتستان بھر سے سول اور سرکاری 30 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔

سول ٹیموں میں چلاس کی ٹیم نے اسکردو کو شکست دی جبکہ سرکاری ٹیموں کے مابین جاری (این ایل آئی) مقابلوں میں روایتی حریف گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور نادرن لائٹ انفنٹری فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

فائنل کے پہلے ہاف میں این ایل آئی کی ٹیم کو اسکاؤٹس کی ٹیم پر واضع برتری حاصل رہی جبکہ وقفے کے بعد یکدم پولو میچ سنسی خیز صورت اختیار کرگیا اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے دیکھتے دیکھتے ہی میچ سات سات گول سے برابر کردیا۔

میچ کے آخری لمحے میں اسکاؤٹس کی ٹیم نے مدمقابل ٹیم سے ایک گول کرکے سات کے مقابلے میں ایک گول سے جشن بہاراں پولو فیسٹول میں کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

گلگت بلتستان کے اس بڑے پولو فیسٹیول کے بعد ماہر کھلاڑیوں اور گھوڑوں کو سالانہ شندور پولو فیسٹیول جو کہ یکم جولائی سے تین جولائی تک بلند ترین پولو گراؤنڈ میں منعقد ہوگا میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پولو گلگت بلتستان کا روایتی اور قومی کھیل ہے جسے دیکھنے کے لئے گلگت بلتستان بھر سے شائقین گلگت آتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }