پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پی سی بی نے ٹکٹوں کی سستی قیمت کا اعلان کر دیا

46

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ملتان میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں پی سی بی نے شائقین کے لئے سستے ٹکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔

صوفیوں کے شہر ملتان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لیے سستی ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کی ہیں.

پی سی بی کا ٹکٹس سستے کرنے کا مقصد شائقین اپنے سپر اسٹارز کو آئندہ تین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ایکشن میں دیکھ سکیں۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے تین میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں 300 روپے سے لے کر 500 روپے تک ہیں۔

 شائقین ون ڈے سیریز کے لیے اپنے ٹکٹ آن لائن اور جسمانی طور پر بک کر سکتے    ہیں۔ آن لائن ٹکٹ دستیاب ہوں گے.

جبکہ فزیکل ٹکٹ ایم اینڈ پی کے مقرر کردہ اسٹورز اور فاطمہ ٹاؤن، گسلہٹ ٹاؤن اور کچہری چوک میں واقع موبائل وین پر دستیاب ہوں گے۔

جنرل ٹکٹ جس میں الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز شامل ہیں 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

فضل محمود انکلوژر، عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر اور ظہیر عباس انکلوژر کے پریمیم کیٹیگری کے ٹکٹ 500 روپے مقرر ہیں۔

ایک ہائی پروفائل کمنٹری پینل ایان بشپ اور جیف ڈوجون کے ساتھ بازید خان، ثناء میر اور عروج ممتاز، اور زینب عباس پیش کنندہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔

تین ون ڈے میچوں کے ایکشن کو 21 فل ہائی ڈیفینیشن کیمروں سے تیار کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }