چالان کیوں کیا؟ ملازم نے تھانے کی بجلی منقطع کر دی

108

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بجلی سپلائی کرنے والی ایک کمپنی کے ملازم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  بھگوان سوروپ نے بریلی ضلع کے ہرداس پور پولیس اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی منقطع کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک اہلکارمودی سنگھ  اور سوروپ کے درمیان اس وقت جھگڑا شروع ہو گیا جب ٹریفک اہلکار نے اسے موٹر سائیکل کے کاغذات کے بارے میں پوچھنے کے لیے روکا۔

سوروپ کی جانب سے موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر ٹریفک اہلکار نے اسے 500 روپے کا چالان کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوروپ نے مبینہ طور پر اپنے گھر سے دستاویزات لانے کے لیے وقت مانگا تھا لیکن ٹریفک اہلکار نے اس سے انکار کردیا اور اس کا چالان جاری کردیا۔

Advertisement

اس واقعے کے بعد سواروپ غصے میں آ گیا، جس کے بعد بجلی کے محکمے میں اپنے ساتھیوں کو بلایا اور تھانے کی بجلی کی سپلائی منقطع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }