متحدہ عرب امارات نے بھارتی گندم کی ایکسپورٹ پرپابندی عائد کردی

84

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے بھارتی گندم کی ایکسپورٹ پر 4 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصاد نے 4 ماہ کے لیے بھارت گندم کی ایکسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

امارات کے وزارت اقتصاد نے کہا ہے کہ بھارتی گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ 4 ماہ کے لیے بند کی جارہی ہے، فیصلہ ہرطرح کی گندم پر لاگو ہوگا، آٹے کی ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ دونوں پر پابندی ہوگی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ جن کمپنیوں نے 13 مئی 2022 سے پہلے بھارتی گندم درآمد کی ہے اور اب اسے ایکسپورٹ یا ری ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے اجازت طلب کرسکتے ہیں تاہم انہیں تمام دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

اجازت نامہ اجرا کی تاریخ سے 30 روز کے لیے مؤثر ہوگا، درخواست وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دی جائے گی اور براہ راست بھی پیش کی جا سکتی ہے۔

Advertisement

وزارت کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کاروباری سرگرمیوں پر اثر انداز عالمی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }