نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

110

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد  نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد  قذافی اسٹیڈیم کے بعد  سیف سٹی اتھارٹی کا بھی دورہ کرے گا۔

مہمان وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا جائزہ  لیا۔سیکیورٹی حکام مہمان وفد کو  انتظامات کے حوالے سے بریفنگ  دیں گے۔

نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد کراچی کے بعد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہے۔چار رکنی سیکیورٹی  وفد میں  ریگ ڈیکسن، سائمن لیسلے،گریگ مین اور ہیتھ مل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دسمبر میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کے لیےپاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }