آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

108
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 23 اہلکار سوار تھے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور دفاع کے ایک محکمے کے طور پر ہماری توجہ واقعے کے بعد کی صورتحال اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ اس مشکل وقت میں ہر طرح کی مدد کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }