کیربیئن لیگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ

110
پاکستان کے صائم ایوب مین آف دی میچ کا ایوارڈ لیتے ہوئے
پاکستان کے صائم ایوب مین آف دی میچ کا ایوارڈ لیتے ہوئے

پاکستان کے صائم ایوب نے کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

 گیانا ایمیزون واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے صائم ایوب نے جمیکا تھلاواز کے خلاف نصف سنچری بنائی۔

صائم ایوب 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، یہ سی پی ایل میں ان کی مسلسل تیسری ففٹی ہے۔

پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے اس سے قبل بارباڈوس رائلز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف بھی ففٹیاں اسکور کی تھیں۔

مسلسل تین ففٹیز کے بعد صائم ایوب سی پی ایل کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں، 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 7 اننگز میں 288 رنز بنائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }