فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

55

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 210 رنز کا پہاڑ جیسا  ہدف دیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں محمد حارث کی جگہ محمد رضوان، بلے باز حیدر علی کی جگہ خوشدل شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے، عامر جمال کی جگہ محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انگلینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اب تک 3-3 کے ساتھ برابر ہے۔

پہلے میچ میں انگلینڈ نے 6 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے فتح سمیٹی، تیسرے میں انگلینڈ 63 رنز سے کامیاب رہا، چوتھے میں پاکستان نے 3 رنز سے فتح حاصل کی، میزبان ٹیم نے پانچواں میچ 6 رنز سے جیتا جبکہ چھٹے میچ میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں سے شکست دی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }