حاجی دراز خان کے بیٹے شمس الرحمن خان کی دعوت ولیمہ

معروف سماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت

44

حاجی دراز خان کے بیٹے شمس الرحمن خان کی دعوت ولیمہ

سماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادمیں شرکت

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات متحدہ عرب امارات کی معروف سماجی شخصیت ،سماجی کارکن وچئیرمین پختون ویلفئرآرگنائزیشن ابوظہبی حاجی درازخان (تمغہ امتیاز)کےصاحبزادے شمس الرحمن خان کی دعوت ولیمہ ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔دعوت ولیمہ میں یواے ای کے مقامی جناب حمیدمبارک المنصوری،سابق ممبرابوظہبی چیمبروچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرور،وقاص احمدباچا،شمشیرخان،سیدمالک شاہ سمیت عمائدین قبیلہ اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دولہا دلہن کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔میزبان تقریب اوردولہا کے والد حاجی دراز خان نے اپنے تمام صاحبزادوں کے ہمراہ دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں کانہائت گرمجوشی سےروایتی اندازمیں استقبال کیا۔اورانکی تواضع من واقسام کے کھانوں اورمشروبات سے کی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }