امریکی فوجی طیارہ جاپان میں سمندر کے قریب گر کر تباہ

114

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی فوجی طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی جاپان میں ایک امریکی فوجی طیارہ V-22 اوسپرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 8 افراد سوار تھے۔ 

کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا اس حادثے کے بارے میں کہنا ہے کہ ابھی اس حادثے کے بارے میں بتانے کے لیے زیادہ تفصیلات نہیں ہیں کیونکہ ابھی ہم حادثے  کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو 2 بج کر 47 منٹ کے قریب ہوا اور عینی شاہدین کے مطابق جب جہاز سمندر میں گر رہا تھا تو اس طیارے کے بائیں انجن میں آگ لگی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }