معروف سماجی کارکن انجینئیرمحمدجاویدکادورہ پاکستان اورمصروفیات

13

 چیف کوآرڈینیٹرپی بی پی سی راس الخیمہ وفجیرہ انجینئیرمحمدجاوید کادورہ پاکستان

یواے ای کے54ویں قومی دن کی مناسبت سے اسلام آبادچیمبرزمیں پروقارتقریبات کاانعقاد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)::پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے راس الخیمہ/فجیرہ کے چیف کوآرڈینیٹرومعروف سماجی کارکن وچئیرمین ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای انجینئر محمدجاوید گزشتہ دنوں یواے ای سے پاکستان پہنچے اوروہاں صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود اورصدراسلام آبادچیمبرآف سمال ٹریڈرز وسمال انڈسٹریزمحمداویس ستی اور نائب صدر سردار ظہیرسے انتہائی اہم اور مفیدملاقاتیں کیں۔۔نیزاسلام آباد کے دونوں چیمبرزمیں یواے ای کے 54ویں قوی دن عیدالاتحادکی مناسبت سے پروقار تقریبات کاانعقادکیا اورمتحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے خوبصورت کیک کاٹے گئے جس میں صدراسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری سردارطاہر محمود اورصدراسلام آبادچیمبرآف سمال ٹریڈرز وسمال انڈسٹریزمحمداویس ستی اورچیمبرز کے دیگر معزز عہدیداران اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معروف سماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن پریکجہتی کااظہارکیااور پاک امارات دوستی کومزیدمستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔
اس موقع پرانجینئیرمحمدجاوید نے کہا کہ اگراسلام آبادکے دونوں چیمبر ایک ساتھ مل کرکام کریں تو کاروباری طبقہ کومزیدفائدہ پہنچے گاہماری خواہش ہے کہ اسلام آباد چیمبرز کی وساطت سے پاکستان اور یواے ای کے تاجر جوائنٹ وینچرزکے ذریع دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کوفروغ دیں جس کے لیئے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل راس الخٰیمہ/فجیرہ چیپٹر پل کاکردار اداکرنے کے لیئے تیار ہے   ہم اندرون وبیرون ملک پاکستان کاوقاربلندکرنے کامصمم عزم رکھتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنا پیارا وطن پاکستان جوہمیں جان سے زیادہ عزیزہے اس کی عظمت اور وقارکوبلندکرنے کے لیئے ہم ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے اورپاکستان کےمثبت امیج کے فروغ کے لیئے تن من دھن سے خدمات جاری رکھیں گے انشااللہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }